جہلم

جہلم میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک یکساں نصاب تعلیم آئندہ برس سے لاگو ہوگا

جہلم: پنجاب میں آئندہ تعلیمی سال 2023ء سے چھٹی جماعت سے لے کر آٹھویں جماعت تک یکساں نصاب تعلیم لاگو ہوگا، سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نجی تعلیمی اداروں کو بھی ہدایات جاری کر دیں کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک یکساں نصاب نافذ کیا جائے گا۔

فیصلے کے بعد جہلم سمیت پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کے لیے ایک ہی نصاب ہوگا۔ محکمہ تعلیم نے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کو یکم اپریل سے پہلے یکساں نصاب تعلیم کی کتابیں شائع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اس کے علاوہ یکم اپریل 2023ء سے پہلے نئی کتابوں کی مارکیٹ میں دستیابی کو بھی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔

محکمہ تعلیم نے کہا کہ ایسے تعلیمی ادارے جو یکساں نصاب تعلیم کے علاوہ دیگر کتابیں استعمال کرنا چاہتے ہیں انہیں پہلے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ سے اجازت لینا ہوگی۔ جو تعلیمی ادارے یکساں تعلیمی نصاب سے انکار کریں گے یا منحرف ہوں گے ان اداروں پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر 25 ہزار روپے سے 5 لاکھ روپے تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم نویں اور دسویں جماعت کے لیے یکساں نصاب تعلیم کا اجرا ء کرے گا، ان جماعتوں کی کتابیں یکم اپریل 2024ء تک شائع کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button