جہلم

جہلم میں مشکوک سرگرمی پر نظر رکھنے کیلئے نصب بھاری مالیت کے سکیورٹی کیمرے خراب

جہلم: اندرون شہر کی سڑکوں پر کسی بھی مشکوک سرگرمی پر نظر رکھنے اور حادثاتی صورت میں اس سے نمٹنے کیلئے نصب بھاری مالیت کے سکیورٹی کیمرے عرصہ دراز سے خراب پڑے ہیں جبکہ ان کے کنٹرول روم میں لگی ایل سی ڈیز پر اب ٹی وی چینلز ہی دیکھے جا رہے ہیں۔

دوسری طرف افسران کو خوش کرنے اور فائلوں کے پیٹ بھرنے کیلئے شہر کی سڑکوں پر کیمرے نصب کرنے کے پول تو لگا دیئے گئے ہیں مگر ہنگامی حالات میں کسی بھی ناگہانی صورت سے نمٹنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے فعال نہیں کئے گئے، جبکہ کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کی خرابی کی وجہ سے تمام انتظامات بالکل ادھورے دکھائی دیتے ہیں ۔

میڈیاکی جانب سے متعدد بار نشاندہی کے باوجود ان کیمروں کی درستگی کیلئے کوئی معمولی اقدامات بھی نہیں اٹھائے گئے ،حالانکہ یہ تمام سسٹم تھوڑی لاگت سے مرمت اور درست ہو سکتاہے۔

شہر کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، کارروباری ، شہری تنظیموں کے عمائدین نے اس اہم ترین مسئلے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button