پنڈدادنخان
پنڈدادنخان پولیس نے موٹرسائیکل چور کو دھر لیا، 2 موٹرسائیکل برآمد

پنڈدادنخان: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر پولیس کا موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، 2 موٹرسائیکل برآمد کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ا نچارج چوکی سٹی پنڈدادنخان اور ایس ایچ پنڈدادنخان نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم علی اصغر کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 2 موٹرسائیکل برآمد کر لیے، برریمانڈ جسمانی سے مزید برآمدگی متوقع ہے۔
ڈی ایس پی پنڈدادنخان سرکل سید ذوالفقار گیلانی نے تھانہ پنڈدادنخان پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔