جہلم

چائے کے شوقین افراد کیلئے بری خبر، جہلم میں چائے کی قیمتوں میں اضافہ

جہلم: چائے کے شوقین افراد کیلئے بری خبر، شہر اور گردو نواح میں چائے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

شہر اور گردو نواح میں چائے کی پتی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، شہر میں مین ہول سیل کی دکانوں پر چائے کی پتی کی قیمت میں 200 روپے فی کلو تک کا اضافہ کر دیا گیا، چائے کی قیمتیں بڑھنے سے ہوٹل مالکان نے بھی چائے کے کپ کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔

شہر میں قائم کریانہ کے کارروبار سے وابستہ کاروباری شخصیات کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت ڈالر اور پٹرول کی قیمتوں کو کنٹرول نہیں کرے گی قیمتیں ایسے ہی روزانہ کی بنیاد پر بڑھتی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اثر برائے راست اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر پڑتا ہے، اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ڈالراور پٹرول کی قیمتوں کو مستحکم کرنا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button