جہلم پاسپورٹ دفتر میں آنے والے خواتین و حضرات کو حصول ِ پاسپورٹ میں شدید مشکلات کا سامنا

جہلم: پاسپورٹ دفتر میں آنے والے خواتین و حضرات کو حصول ِ پاسپورٹ میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ضلعی ہیڈ کوارٹر کے پاسپورٹ دفتر میں مختلف تحصیلوں سے روزانہ درجنوں افرادکئی کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے آتے ہیں متعلقہ ذمہ داران سائلین کے کاغذات پر بلاوجہ اعتراضات لگا کر سائلین کے مسائل میں اضافہ کر دیتے ہیں۔
پاسپورٹ کے سلسلے میں آنے والے درخواست گزاروں کو کئی کئی چکر لگوائے جاتے ہیں ، پاسپورٹ دفتر کے چپڑاسی، چوکیدار اور خاکروب کوبھی اہم سیٹوں پر بٹھا کر کام چلایا جا رہا ہے خواتین اور بزرگ افرا د کے لیے کوئی الگ کاو نٹر موجود نہیں بجلی اگر زیادہ دیر کے لئے معطل ہو جائے تو ڈیزل نہ ہونے کا بہانہ بنا کر جنریٹر بند کر دیا جاتا ہے۔
اس کی وجہ سے درخواست گزاروں کو مزید انتظار کی زحمت اٹھانا پڑتی ہے اسی وجہ سے آئے روز پاسپورٹ دفتر میں لڑائی جھگڑے معمول بنتے جارہے ہیں پاسپورٹ دفتر سے ماہانہ کم و بیش کروڑوں روپے کا ریونیو اکٹھا ہوتاہے مگر اس دفتر کے مسائل جوں کے توں ہیں۔
شہر کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، کارروباری ، شہری تنظیموں کے عمائدین نے وفاقی وزیر داخلہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔