جہلم

نبی پاکﷺ کا میلاد نہ ہوتا، تو دنیا میں فساد برپا ہوتا۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: پیر سید خلیل حسین کاظمی نے کہا ہے کہ نبی پاک ﷺ کا میلاد نہ ہوتا، تو دنیا میں فساد برپا ہوتا۔ ہمیں امن کیلئے آمنہ کے لعل سے من لگانا ہوگا۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ پرستی کا جن بوتل میں بند ہو چکا ہے ۔ نبی پاک ﷺ سے محبت کا کوئی وقت مقررنہیں اور نہ ہی اس کی کوئی حد مقرر کی جاسکتی ہے، ماہ ربیع الاول میں میلاد کمیٹیوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے انتظامات میں میلاد کمیٹیاں بھر پور تعاون کریں۔ عوام میلاد کے جلوسوں میں اجنبی اشخاص پر کڑی نظر رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ علماء کرام کو چاہیے کہ جلوسوں کے شرکاء کو ضابطہ اخلاق سے آگاہ کر سکیں۔ میلاد کے جلوسوں کو ایک بار پھر پر امن بنا کر جہلم شہر کو مثالی ضلع بنایا جائے۔ نبی پاک ﷺ نے بکھری انسانیت متحد کرنے میں جو کر دار ادا کیا ، اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔ حبِ رسول ﷺ ہی مرکز اتحاد ، امن کی بنیاد ہے۔ تمام مکاتب فکر انتشار نہیں، امن و پیار کا راستہ اپنائیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کا اصل چہرہ دنیا کو دکھانے کیلئے تعلیمات نبی پاک کا مطالعہ کرنا ہوگا، ان کیلئے آمنہ کے لعل کا پیغام گھر گھر پہنچانا ہمارا اور علما ء کرام کی ذمہ داری ہے، حب رسول ﷺ تمام مکا تبہ فکر کی مشترکہ میراث ہے اور حب رسول ﷺ کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی صفوں میں انتشار اور نفرت کی بد بو پیدا نہ ہونے دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button