جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی عمارت کا سنگ بنیاد 23 ستمبر کو عمر مشتاق برگٹ رکھیں گے

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی عمارت کا سنگ بنیاد 23 ستمبر 2022 کو صدر عمر مشتاق برگٹ اپنے دست مبارک سے رکھیں گے، فیڈریشن آف پاکستان، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے یووی جی گروپ کے قائدین اور جے سی سی آئی کے عہدیداران و اراکین کو دعوت نامے بھجوا دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 23 ستمبر 2022 کا دن جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کیلئے تاریخ ساز دن ہوگا جس کا سنگ بنیاد 23 ستمبر 2022 بوقت شام 7 بجے سمال اسٹیٹ انڈسٹری جی ٹی روڈ راٹھیاں جہلم میں صدر جے سی سی آئی عمرمشتاق برگٹ رکھیں گے، پروجیکٹ آف جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کا افتتاح ہوگا اور اس سلسلہ میں ایک پُروقار تقریب سمال اسٹیٹ انڈسٹری کے قریب ہی مقامی ہال (سن فلاور میرج ہال جی ٹی روڈ جہلم) میں ہوگی۔
یونائیٹڈ ویٹرن گروپ کے جن قائدین کودعوت نامے جاری کئے گئے ہیں ان میں ایس ایم منیر سرپرست اعلیٰ یوبی جی، زبیر طفیل صدر یو بی جی، ظفر بختاوری سیکرٹری جنرل یو بی جی، عاطف اکرام شیخ، عارف یوسف جیوا فارمر وائس پریذیڈنٹ ایف پی سی سی آئی، شہریار علی ملک سینئر ایگزیکٹوگارڈ گروپ، ریاض الدین شیخ گروپ لیڈر ایس سی سی آئی، ملک سہیل حسین چیئرمین یو بی جی، ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ فارمر پریذیڈنٹ ایس سی سی آئی کے نام شامل ہیں۔
خالد اقبال ملک چیئرمین ایس سی سی آئی، میاں محمد ادریس فارمر پریذیڈنٹ ایف پی سی سی آئی، راجہ محمد انور فارمر وائس پریذیڈنٹ ایف پی سی سی آئی پنجاب، قاضی محمد اکبر وائس پریذیڈنٹ ایف پی سی سی آئی پنجاب، چوہدری زاہد اقبال فارمر وائس پریذیڈنٹ ایف پی سی سی آئی، عبدالرؤف مختار فارمر وائس پریذیڈنٹ ایف پی سی سی آئی، منظور ملک فارمروائس پریذیڈنٹ ایف پی سی سی آئی، شکخ محمد انور گروپ لیڈر جی سی سی آئی، وحید الدین چوہدری فارمر پریذیڈنٹ جی ٹی سی سی آئی، سید حیدر رضا نقوی صدر ایم بی سی سی آئی کے نام شامل ہیں۔
مزید معلومات کیلئے سیکرٹری جنرل شاہ زیب خان سے 03065858855 پر رابطہ کریں۔