کینیڈا: بھتہ خوری کی وارداتوں میں بھارتی نیٹ ورک کے ملوث ہونے کا انکشاف

کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں بھتہ خوری کے واقعات میں بھارت میں موجود جرائم پیشہ افراد کے نیٹ ورک کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

ایڈمنٹن پولیس نے انکشاف کیا کہ بھتہ خوری سمیت 27 جرائم کی منصوبہ سازی بھارت میں کی گئی اور ان کا ارتکاب ایڈمنٹن میں موجود شہریوں نے کیا۔

پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں 6 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ایک ملزم کینیڈا سے فرار ہو چکا ہے۔

بھتہ خوری کی وارداتوں کے متاثرین میں تعمیراتی شعبے سے وابستہ کینیڈین شہری اور کاروباری افراد شامل ہیں۔

اس طرح کے ایک واقعے میں بھتہ نہ دینے پر زیرِ تعمیر گھروں کو آگ بھی لگائی گئی۔

کینیڈین حکام کے مطابق بھتہ خوری کے اسی نوعیت کے ایک معاملے کی تفتیش ٹورنٹو میں بھی ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button