سوہاوہ کی تاریخ کے سب سے بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ ایم ایم خان کرکٹ لیگ سیزن 2 کی افتتاحی تقریب مقامی ہال میں منعقد ہوئی جس میں تحصیل سوہاوہ کی آٹھ ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
تقریب میں ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی ہوئی، بیرون ملک مقیم مشہور کاروباری و سماجی شخصیت جمیل حسین نے ایک بار پھر نوجوانوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیے کرکٹ لیگ کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں۔
افتتاحی تقریب میں راجہ زاہد عزیز ، ایم ڈی وکٹری کنسٹرکشن ، مشہور کارباری شخصیت یاسر منشاء سمیت تحصیل بھر سے سنئیر کرکٹ پلیرز نے شرکت کی۔
آٹھ کرکٹ ٹیموں میں 34 میچ کھیلے جائیں گے جس میں چار ٹیمیں دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی، ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے تحصیل بھر سے سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی جو ٹورنامنٹ کی نگرانی کریں گی۔
سوہاوہ کی تاریخ میں دوسری بار ہارڈ بال ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ منعقد ہو رہا ہے جس میں جیتنے والی ٹیموں میں خوبصورت ٹرافی کے علاوہ چار لاکھ سے زائد کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔
سوہاوہ جیسی پسماندہ تحصیل نیشنل لیول کی کرکٹ کا انعقاد کرکٹ کے شائقین کے لیے نہایت خوش آئند ہے۔