جہلم میں پولیس کا کریک ڈاؤن، 2 ملزمان اسلحہ اور چرس سمیت گرفتار

جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، منشیات فروش اور ناجائزاسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کالا گجراں ملک نثار احمد اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم محمد اکرم کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو400 گرام چرس برآمد کر لی گئی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم محمد اشرف کو گرفتار کر لیا، ملزم سےپسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصرکے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button