معروف صحافی ملک بوستان اور شیخ رضا کی شہادت پر تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کا سوگ کا اعلان

پنڈدادنخان: فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران جہلم جی روڈ پر افسوسناک حادثے کے نتیجے میں معروف صحافی ہر دلعزیز شخصیات ملک بوستان اور سینئرصحافی شیخ علی رضا شہید ہوگئے جبکہ دیگر صحافی ماجد خان آفریدی ،غلام قادر مخلص اور محمد افضل زخمی ہو گئے جس پر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کی طرف سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری اور ڈی پی او جہلم رانا طاہر رحمان خان کا افسوسناک سانحہ پر دکھ کا اظہار نیشنل پیس کونسل پاکستان کے سرپرست اعلیٰ سینئر صحافی معروف تجزیہ کار چوہدری خادم علی مانڈلہ ،قومی اخبار کے انچارج نمائندگان عامر علی ، ڈویژنل یو نین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر یوسف ناز،ڈویژنل یو نین آف جرنلسٹس سابق صدر یونس شہباز جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان ، بار ایسوسی ایشن پنڈدادنخان کے نائب صدر شکیل شیراز ایڈووکیٹ نے شہید صحافیوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صدر چوہدری اختر ارائیں،الیکٹرانک میڈیا صدر ملک نیئر اعوان،چیئر مین حکیم اختر علی شاہ،چیئر مین ایکشن کمیٹی اسد بخاری ، نوجوان صحافی سلیمان شہباز ،عدنان یونس ،رضوان یوسف ،ذیشان یوسف ،چوہدری اعجاز محمود،میاں اطہر عمران ، محسن باگڑی، عمر شہزاد،صفر علی خان ، چوہدری رفیق ،عابد قریشی سمیت وکلا،سیاسی سماجی و صحافتی تنظیموں نے شہید صحافیوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اورزخمی ہونے والے صحافی بھائیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔