جہلم
جہلم پریس کلب کے صدر چوہدری عابد محمود کی بھابھی کی نماز جنازہ جلالپور شریف میں ادا کر دی گئی

جہلم پریس کلب کے صدر چوہدری عابد محمود کی بھابھی کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ جلالپور شریف میں ادا کر دی گئی ،22 دسمبر کو دعائیہ تقریب قل شریف ادا کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود کی بھابھی، ڈاکٹر طارق محمود کی زوجہ، چوہدری خاور علی ، چوہدری یاسر علی کی والدہ جو گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں تھیں، مرحومہ کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں جلالپور شریف میں ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں شہری ، سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، مذہبی ، کارروباری ، صحافتی تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ دعائیہ تقریب قل شریف 22 دسمبر کو ان کی آبائی رہائش گاہ جلالپور شریف میں ادا کی جائے گی۔