سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ میں موبائل فون چھننے کے واقعات میں اضافہ، پولیس موبائل ڈکیتوں تک پہنچنے میں ناکام

سوہاوہ میں موبائل فون چھننے کے واقعات میں اضافہ، جدید ٹیکنالوجی ہونے کے باوجود پولیس موبائل ڈکیتوں تک پہنچنے میں ناکام، متعدد متاثرین کی ایف آئی ار تک درج نہیں کی گئی، سروے رپورٹ میں انکشافات۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں جی ٹی روڈ پر موبائل چھننے کی 30 سے زائد وارداتوں کے بعد متاثرین سے سروے کیا تو سروے کے دوران حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے۔ متاثرین نے بتایا کہ ان کے موبائل چھننے کی واردات کے بعد پولیس تھانہ سوہاوہ کو درخواست دی گئی لیکن ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا جبکہ کچھ متاثرین کے واردات پر ان کے موبائل کی گمشدگی کی رپورٹ درج کر دی گئی ہے۔

سروے کے دوران متاثرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سوہاوہ پولیس نے تھانہ کو شہریوں کے لیے نو گو ایریا بنا دیا ہے، ڈی پی او جہلم یا آئی جی پنجاب کی شکایت سیل 1787 پر کال کرنے پر تھانے میں ذلیل کیا جانے لگا ہے اور دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ جن کو شکایت کی ہے انہی سے ایف آئی آر بھی درج کروا لو اور ملزم بھی ٹریس کر لو

اس سلسلہ میں میڈیا نے متعدد بار ڈی پی او جہلم کے پی آر او سے موقف لینے کی کوشش کی پر کسی قسم کا کوئی موقف نہ دیا گیا۔

گزشتہ چند ماہ میں جی ٹی روڈ پر سر شام 30 سے زائد راہگیروں سے موٹرسائیکل سوار دو مسلح افراد موبائل چھین چکے ہیں جبکہ آئی جی پنجاب اور ڈی پی او جہلم کی طرف سے واردات کی فوری ایف آئی کے حکم کے باوجود پولیس تھانہ سوہاوہ میں تاحال کسی بھی واردات کا کوئی مقدمہ درج نہ کیا گیا۔

شہریوں اور متاثرین کے آئی جی پنجاب آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانے میں ایف آئی آر کے عدم اندراج پر پولیس تھانہ سوہاوہ کے افسران اور ملازمین کے خلاف فوری طور پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے اور نہ صرف مقدمات درج کیے جائیں بلکہ ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button