پنڈدادنخاناہم خبریں

ضلع جہلم کے تعلیمی اداروں میں کب چھٹیاں ہوں گی؟ نیا نوٹیفکیشن جاری

لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے متعلق کیس کی سماعت، پنجاب حکومت کے وکیل نے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن پیش کردیا۔ ضلع جہلم سمیت پنجاب کے 12 اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری جبکہ پنجاب کے 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری چھٹیاں ہوں گی۔

جسٹس شاہد کریم نے یارون فاروق سمیت دیگرز کی درخواست پر سماعت کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باوجوہ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات علی اعجاز، ڈائریکٹر ہی ڈی ایم اے محمد عثمان، فوکل پرسن واٹر اینڈ انوائرمینٹل کمیشن سید کمال حیدر سمیت دیگرز پیش ہوئے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن پیش کیا جس کے مطابق چھٹیوں کو دو مختلف فیز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے سموگ سے متاثرہ 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔ ان اضلاع میں لاہور، قصور، گوجرانوالہ، شیخوہورہ، ساہیوال، ملتان، سرگودھا، سیالکوٹ، فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں۔

پنجاب کے جن 12 اضلاع میں تین جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔ ان اضلاع میں ضلع جہلم، میانوالی، اٹک، مظفر گڑھ، چکوال، بھکر، راولپنڈی، راجن پور، لیہ، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور چنیوٹ شامل ہیں۔

عدالت نے سموگ کے متعلق کیس کی مزید سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button