ڈومیلی کے علاقہ نکہ چوہدریاں کے لیے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کا بڑا تحفہ

ڈومیلی: یوسی ججیال کے گاؤں نکہ چوہدیاں کادیرینہ مسئلہ برساتی نالے پر کازوے پل کی تعمیر اور ملحقہ روڈ کے لیے MNAچوہدری فرخ الطاف نے کروڑوں روپے کی گرانٹ دے کر کام شروع کروا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاقہ یونین کونسل ججیال کے گاؤں نکہ چوہدریاں کا کازوے پل کا دیرینہ مسئلہ چوہدری فرخ الطاف ایم این اے نے حل کرکے علاقے کی عوام کے دل جیت لیے۔
چوہدری امین جٹ، چوہدری فیصل ججیال، نمبردارخالق، مرزا تنویر، مرزا اکرام اور اہلیان نکہ چوہدریاں نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد کام پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا، کام مکمل ہوتے ہی اس منصوبہ کا باقاعدہ افتتاح کروایا جائے گا، یوسی ججیال میں تگڑا اور فقیدالمثال افتتاح و استقبال کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اہل نکہ چوہدریاں چوہدری فرخ الطاف اور ڈاکٹر فضل الحق فضلی کے انتہائی مشکور و ممنون ہیں جنہوں نے عرصہ دراز سے برساتی نالے کی وجہ سے شدید مشکلات درپیش تھی اور بارش کے دنوں میں نکہ چوہدریاں کا دیگر علاقوں سے رابطہ کٹ کررہ جاتاتھا۔لوگ گھروں میں محصور ہوکررہ جاتے تھے لیکن چوہدری فرخ الطاف کی ذاتی دلچسپی سے اس کازوے پل کی خصوصی گرانٹ منظور کراکرکام شروع کرادیا۔