سوہاوہڈومیلی

لمپی سکن بیماری میں مبتلا جانوروں کو مفت حفاظتی ٹیکے لگوائیں۔ ڈاکٹر مسعود

سوہاوہ: لمپی سکن بیماری میں مبتلا جانوروں کو مفت حفاظتی ٹیکے لگوائیں، ہماری ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں، ٹیمیں علاقوں میں جاکربیماری سے بچاؤ کی آگاہی دے رہی ہیں، بیمار جانوروں کو دوسرے جانوروں سے الگ رکھیں، مکھیوں اور مچھرسے یہ بیماری پیداہوتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار محکمہ لائیواسٹاک تحصیل سوہاوہ کے انچارج ڈاکٹر مسعود احمد نے اپنے ساتھی ڈاکٹروں کے ہمراہ لمپی سکن بیماری سے بچاؤ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لمپی سکن بیماری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں، ایسی خبروں کے متعلق ہم سے یا ہماری ٹیموں سے رابطہ کرکے تصدیق کرسکتے ہیں۔جوگائے چارہ کھارہی اس کا دودھ آپ پی سکتے ہیں، زیادہ بیماری سے متاثر ہونے والی گائے خود دودھ خشک کرجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیمار جانوروں کو دوسرے جانوروں سے الگ رکھیں، محکمہ لائیواسٹاک کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں جو تمام جانوروں کو مفت میں حفاظتی ٹیکے لگا رہی ہیں، کوئی کسان پرائیویٹ یا مہنگے ٹیکے نہ لگوائے، عملہ کی کمی ہرجگہ ہر ادارے میں موجود ہے لیکن پھر بھی سرکاری ڈاکٹر سے ہی ٹیکے لگوائیں اگر وہ مصروف ہے تو تھوڑا انتظار کرلیں، جن کسانوں کا نقصان ہوااس پر دکھ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ بیماری سندھ، پنجاب اور خیبرپختونواہ میں آئی ہوئی ہے، ہماری ٹیمیں تمام یونین کونسلز کے مختلف دیہاتوں میں جاکرلمپی سکن بیماری سے بچاؤ کیلئے آگاہی دے رہی ہیں، میں اور دیگرافسران بھی کسانوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔ یہ زندگی میں اتنی بڑی بیماری پہلی بار آئی ہے جس کو قابو پانے کیلئے دن رات کوشاں ہے، کسان بھائی بھی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور جو جانور ہلاک ہوجائے اس کو ایسے دفنایاجائے کہ وہاں سے کوئی مکھیاں یا مچھر جراثیم لے کردوسری جگہ پر منتقل ہو سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ بیماری مکھیوں،مچھر اور چیچڑ سے پیدا ہوتی ہے۔اس مشکل گھڑی میں تمام پرائیویٹ ڈاکٹروں سے بھی گزارش ہے کہ کسانوں کیساتھ تعاون کریں، ادویات میں کم مارجن رکھیں اور صحیح ادویات دیں، حفاظتی ٹیکوں کے حوالے سے ہماری ہیلپ لائن نمبر،فیلڈ میں موجود ڈاکٹرز یا مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
080009211
03335458814

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button