پڑی درویزہ

معروف صحافی و کالم نگار پروفیسر افتخار محمود کے ہم زلف طارق محمود خان کا صاحبزادہ رشتہ ازدواج میں منسلک

پڑی درویزہ: تحصیل سوہاوہ کے معروف صحا فی کالم نگار پروفیسر افتخار محمود کے ہم زلف اور پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اٹک کے جنرل سیکریٹری طارق محمود خان کے بیٹے سلطان محمود خان کی شادی خانہ آبادی ہمراہ دختر محمد ابراہیم آف 6th روڈ صادق آباد راولپنڈی علاقہ منیر آباد واہ کینٹ میں بخیر و خوبی پائیہ تکمیل کو پہنچ گئی۔ شادی کی تقریبات مہندی کی شاندار سم سے شروع ہوئی تھیں، 15 اکتوبر 2022ء کوشاندار دعوت ولیمہ تحصیل حسن ابدال کے ایک مقامی شادی ہال واقع بالمقابل تاریخی واہ گارڈن منعقد ہوئی جس میں عزیز اقارب کی کثیر تعداد کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اٹک کے صدر سردارعشر حیات خان ،سردار ذوالفقار حیات خان ( سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 55 اٹک 1)، صدر پی پی پی تحصیل حسن ابدال راجہ محمد ریاض، سردار ظہیرکھٹڑ صدر پی پی پی تحصیل فتح جنگ، سابق ناظم یونین کونسل کوٹ سونڈکی چوہدری سلطان محمود، بابو محمد صدیق ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن پی پی پی ضلع اٹک، اعجاز خان نائب صدر پی پی پی ضلع اٹک، مشیر وزیراعظم پاکستان برائے سمندر پار پاکستانی سردار سلیم خان کے فرزند ارجمند سردار فیضان حیدر، سردار طاہر حیات خان اور دیگر کئی سیاسی سماجی شخصیات ازاں ضلع رحیم یار خان ، ضلع راولپنڈی، اسلام آباد اور ضلع اٹک سے شامل تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button