تارکین وطنجہلم

ڈاکٹر ذوالفقار ملک کا ایم ڈی ایس ایل ایس سرفراز ملک کے اعزاز میں عشائیہ

لندن / جہلم: ڈاکٹر ذوالفقار ملک نے ایم ڈی ایس ایل ایس کالج سرفراز ملک کے اعزاز میں لندن میں عشائیہ دیا۔ جس میں جہلم سے تعلق رکھنے والے یوکے میں مکین اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا۔

عشائیہ کے مہمان خصوصی سرفراز ملک نے یوکے کے بیس سے زائد شہروں کا تفصیلی دورہ کیا اور ہر ایریا میں مکین پاکستانیوں کے مسائل کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور یو کے کے ہر علاقے کے کلچر، ہسٹری اور ایجوکیشن کے سسٹم کا مشاہدہ کیا اور اس نتیجے پر پہنچے کے یوکے میں مکین پاکستانیوں کو یکجا ہو کر کوئی ایک ایسی غیر سیاسی فلاحی تنظیم یا پلیٹ فارم بنانے کی ضرورت ہے جو عملی طور پر پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرا سکے اور یوکے میں ایک انتہائی طاقتور پاکستانی کمیونٹی کی ترجمان ہو۔

انہوں نے کیمبرج میں پاکستان کے قومی شاعر ڈاکٹر علامہ اقبال کی واقع رہائش گاہ کو اور ایسی دوسری تاریخی مقامات کو پاکستانی حکومت یا پاکستانی کمیونٹی کو خریدنے کی تجویز دی۔

آخر میں انہوں نے فرینڈ آف جہلم کے روح رواں جہلم ہومیوپیتھک میڈیکل کالج کے بانی ڈاکٹر ذوالفقار ملک کی طرف سے دیئے گئے پر تکلف عشائیہ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ عشائیہ میں زاہد شاہ، عرفان ملک، فرخ شمسی، اعجاز خان، جہانگیر اعوان، ڈاکٹر یوسف، فیاض بٹ، حافظ گل ناز، رمضان اور چوہدری سید اللہ مدبر نے خصوصی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button