جہلماہم خبریں

جہلم: چینی، چائے، کولڈرنکس اور مشروبات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

جہلم: چینی، چائے، کولڈرنکس اور مشروبات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، پرچون سطح پر چینی 170 روپے کلو تک فروخت تک ہونے لگی مشروبات بنانے والی کمپنیوں نے 800 ایم ایل کی بوتل کی قیمت میں 50 سے 75 روپے تک کا اضافہ کر دیا۔

ہول سیل میں چینی کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے پر چون سطح پر چینی کی فی کلو قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ کولڈرنکس بنانے والی کمپنیوں نے بھی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ 250 ایم ایل کی بوتل 5 روپے اضافے سے 60 روپے، 500 ایم ایل کی بوتل کی قیمت10 روپے اضافے سے 100 روپے جبکہ 1500 ایم ایل کی بوتل کی قیمت 20 روپے اضافے سے 200 روپے تک پہنچی گئی ہے۔

مشروبات بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے 800 ایم ایل کی بوتل کی قیمت میں 50 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس کی قیمت 400 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایک اور کمپنی نے 800 ایم ایل کی بوتل کی قیمت میں 75 روپے اضافہ کیا ہے جس سے قیمت 425 روپے ہوگئی ہے۔

چائے بنانے والی کمپنیوں نے بھی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس سے 85 گرام کا ڈبہ 10 روپے اضافے سے 180 روپے 170 گرام کا ڈبہ 20 روپے اضافے سے 350 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ دیگر چائے بنانے والی کمپنیوں نے بھی قیمتوں میں مجموعی طور پر 8 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب پرائس کنٹرول کا موثر نظام نہ ہونے کے باعث دکانداروں کی من مانیاں جاری ہیں۔

دکانداروں کا موقف ہے کہ سرکاری نرخ نامے میں جو قیمتیں درج کی گئی ہوتی ہیں اس پر منڈی میں بھی دستیاب نہیں ، ٹرانسپورٹیشن ، دکانوں کے کرائے اور دیگر اخراجات اس کے علاوہ ہوتے ہیں۔

جہلم میں سرکاری نرخنامے میں آلو درجہ اول کی قیمت 72روپے مقرر کی گئی لیکن پر چون سطح پر دکانداروں نے 90 سے 100 روپے فروخت جاری رکھی ، پیاز درجہ اول 75 کی بجائے 90، ٹماٹر درجہ اول 70 کی بجائے 100 لہسن دیسی200 کی بجائے 250 ، ادرک تھائی لینڈ 900 کی بجائے 1150 ، بیگن 110 کی بجائے 140، بند گوبھی75 کی بجائے100 ، پھول گوبھی 120 کی بجائے 150فروخت کی گئی۔

شملہ مرچ 160 کی بجائے180 ، بھنڈی65 کی بجائے90 اور گھیا توری 65 کی بجائے 80 روپے کلو فروخت ہوئی۔ پھلوں آڑو درجہ اول 165 کی بجائے 230،انگور 270کی بجائے 300،آم سفید چونسا 170کی بجائے 200روپے ،کالا چونسا 105کی بجائے 200روپے ،کیلا 140کی بجائے 170روپے درجن فروخت کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button