پنڈدادنخان

سینئر صحافی ملک ظہیر احمد اعوان کی اعلی صحافتی اور سماجی خدمات پر خصوصی دستار بندی کی گئی

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان کے سینئربزرگ صحافی ملک ظہیر احمد اعوان کو ان کی تحصیل پنڈ دادن خان اور ڈسٹرکٹ جہلم کے لئے اعلی صحافتی اور سماجی خدمات پر خصوصی دستار بندی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اعلی صحافتی و سماجی خدمات پر شب معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی محفل کے موقع پر ہزاروں افراد کی موجودگی میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ للِہ شریف صاحبزادہ پروفیسر محمد نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ، صاحبزادہ محمد علیم الرسول عارف، صاحبزادہ احتشام الرسول اور صاحبزادہ وقار الرسول نے ملک ظہیر احمد اعوان کی بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خصوصی دستاربندی کی۔

اس موقع پر انہیں پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ ملک مرکزی سیکرٹری انفارمیشن حکیم سید اختر علی شاہ بخاری، صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالحفیظ ساقی تحصیل پریس کلب پنڈدادن خان کے صحافیوں سماجی اور رفاعی رہنماؤں نے مبارکباد دی ہے اور علاقے کے لیے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button