جہلم
ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال کی ہیومین رائٹس جہلم کے وفد سے ملاقات

جہلم: ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال سے ہیومین رائٹس جہلم کے وفد نے ملاقات کی۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جہلم کے چیئرمین عبدالغفور چوہان اور وائس چیئرمین چوہدری فیصل امین نے صوبائی ممبر (پنجاب) اسمبلی چوہدری ظفر اقبال سے اپنے اپنے علاقے کے ویلفیئر کے متعلق کام کا بتایا۔
چوہدری ظفر اقبال نے یقین دلایا کہ بہت جلد یہ کام پائہ تکمیل کو پنچے گا، ہفتے میں ایک دن بلدیہ میں کھلی کچری لگاتیں ہیں تا کہ جہلم شہر کے کام جلدی ہو جائیں۔
عبدالغفور چوہان نے مدنی محلہ جہلم کے بارے میں بتایا کہ تھوڑی سی بارش ہو جائے تو گلیوں میں دو سے تین فٹ پانی کھڑا ہوجاتا ہے تو گھروں کے اندر پانی داخل ہو جاتا ہے اس کی بڑی وجہ سیوریج کا نظام مکمل طور پر بند ہو چکا ہے۔