
دینہ: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری، 5 ملزمان منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم شہروز عرف چھوچھو ولد محمود احمد ساکن پنڈ جاٹہ دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1480 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 1130 روپے برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ارسلان خالد ولد خالد جاوید ساکن مشین محلہ نمبر 3 جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پتنگیں برآمد اور منشیات فروش ملزم عدنان اختر ولد فقیر اللہ ساکن چک جمال جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم مزمل فیض ولد فیض علی ساکن بڑل دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 50 عدد پتنگیں برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم توقیر احمد ولد محمد انور ساکن چک بدھو جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے سامان آتشبازی اور پتنگیں برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔