جہلماہم خبریں

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، اشتہاری مجرمان سمیت 7 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، اشتہاری مجرمان سمیت 7 ملزمان گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مقدمات میں مطلوب کیٹیگری B کے 3 اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے۔ مقدمہ نمبر 22 / 343 بجرم 457/380ت پ اور مقدمہ نمبر 339/22 بجرم 379ت پ تھانہ سوہاوہ میں ملوث 3 کس اشتہاری مجرمان کو جدید سائنٹیفک طریقہ کار اور ہیومن امیجنس کے ذریعہ گرفتار کیا گیا۔

تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو 15 پر بوگس کال کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے سمیت منشیات فروش ملزم مون آکاش ولد سید عارف حسین سکنہ چک گھٹیا سرائے عالمگیر کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ راونڈز اور 1220 گرام چرس بر آمدکر کے ملزم کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے منشیا ت فروش ملزم اعزازمصدق ولد مصدق حسین جمال سکنہ نزد ریلولے پھاٹک محلہ قصاب سرائے عالمگیر ضلع گجرات کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزم کے قبضہ سے شراب اور پسٹل 30 بور معہ راونڈ ز بر آمدکر کے ملزم کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ دینہ نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ سالہ کمسن بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ملزم وسیم علی ولد وراث علی کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button