جہلماہم خبریں

عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار جہلم کی سڑکوں کی تعمیر کیلئے حکومت پنجاب نے فنڈز کی منظوری دیدی

جہلم کے شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے عرصہ دراز سے ٹھوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی تعمیر کے منصوبو ں کے لیے حکومت پنجاب نے فنڈز کی منظوری دے دی، ان سڑکوں کی تعمیر سے عوام کو ریلیف ملے گاکیونکہ ان سڑکوں کی ٹھوٹ پھوٹ اور بدحالی سے عوام سخت پریشان تھے۔جس کے لیے حکومت پنجاب نے فنڈز کی منظوری دے کر ان کی سڑکوں کی تعمیر کے احکامات جاری کیے ہیں جن پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے ڈی ڈی سی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو،اسسٹنٹ کمشنر کورآرڈینیشن،اسسٹنٹ کمشنر جہلم عامر بٹ،کے علاوہ دیگر ترقیاتی محکموں کے افسران موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنرجہلم نعمان حفیظ نے کہا کہ ڈنگی پلی تا پوسٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ تک دوریہ کاپٹڈ سڑک کے لئے 23 کروڑ روپے کے فنڈز منظور ہوئے ہیں۔ جن کے ٹینڈر کے لیے اشتہار دیے گئے تھے جو آ چکے ہیں اسی طرح بلال ٹاؤن کی مین سڑک اور اس سے ملحقہ سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر کے لیے 4 کروڑ روپے کے فنڈز منظور ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان سڑکوں کی تعمیر معیاری اور کارپٹڈ ہو گی جس کی کوالٹی پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ جادہ سے مشین محلہ دو رویہ کارپٹڈ روڈ سول لائن تک مکمل ہو چکی ہے جبکہ میجر اکرم شہید تا ضلع کچہری روڈکی تعمیر بھی شروع ہے اور انشاء اللہ یہ بھی بہت جلد تعمیر ہو جائے گی۔

اجلاس میں ضلع جہلم میں جاری منصوبوں پر جاری کاموں کے ضمن میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر نے تمام سربراہان کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے اپنی موجودگی میں کروائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button