جہلم

ذہنی و جسمانی صحت کے لیے غیر نصابی اور تعلیمی سرگرمیاں بہت ضروری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے تبلیغ السلام ہائی سکول جہلم میں ڈویژن بھر میں غیر نصابی سرگرمیوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کا کہنا تھا ذہنی و جسمانی صحت کے لیے غیر نصابی اور تعلیمی سرگرمیاں بہت ضروری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کورونا کے باعث غیرنصابی سرگرمیوں میں گزشتہ دو سال سے جو تعطل آیا اس کے خاتمہ پر مسرت کا اظہار کیا۔

انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ یہی بچے مستقبل میں پاکستان کا سرمایہ ہیں اور انکے ٹیلنٹ کو پہچاننے اور نکھارنے پر اساتذہ کا کردار قابل تحسین ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button