جہلم

آئیسکو سرکل جہلم کے ملازمین کے مسائل کو اجاگر اور ان کے حل کیلئے لیبر کنونشن منعقد ہوگا۔ عدنان محمود

جہلم: لیبر یونٹی آف آئیسکو (سی بی اے سرکل جہلم) کی طرف سے پیر کے روز آئیسکو سرکل جہلم کے ملازمین کے مسائل کو اجاگر اور ان کے حل کیلئے لیبر کنونشن منعقد ہوگا، جس میں یونین عہدیداران سمیت آئیسکوکے محنت کش شرکت کریں گے۔ کنونشن میں CBA یونین کے مرکزی قائدین خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار عدنان محمود بٹ چیف کوآردینٹر آئیسکو سرکل جہلم نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل آئیسکو سرکل جہلم کے محنت کش چوہدری سکندر حیات سندھو کی قیادت میں واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے ساتھ وابستہ تھے۔

واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی مرکزی قیادت کی عدم دلچسپی کیوجہ سے مزدور رہنما چوہدری سکندر حیات سندھو نے اپنے ساتھیوں سمیت واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سے علیحدگی اختیار کر لی تھی آج منعقد ہونے والے کنونشن میں معروف مزدور رہنما چوہدری سکندر حیات سندھو ساتھیوں سمیت لیبر یونٹی آف آئیسکو سی بی اے میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے، اس حوالے سے کنونشن کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

مزدور رہنما چوہدری سکندر حیات سندھو نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی کے 23 سال واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کو دیئے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جو امیدیں ہم نے واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سے وابستہ کر رکھیں تھیں وہ حاصل نہیں کر پائے جس کیوجہ سے میں نے اور میرے ساتھیوں نے فیصلہ کیاہے کہ ہم مزید واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے ساتھ نہیں چل سکتے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سے کوئی گلہ نہیں ہو سکتا ہے کہ میرے اندر کوئی خامی ہو جس کیوجہ سے میں اپنے دوستوں کی وہ خدمت نہیں کر سکا جن کا میں ہر سال دوستوں کے ساتھ وعدے کئے کرتا تھا۔ میں نے دوستوں کی مشاورت کے بعد سوچ سمجھ کر فیصلہ کیاہے کہ مجھے ایسی تنظیم کے ساتھ وابستگی اختیار کرنی چاہیے جو محنت کشوں کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ محنت کشوں کے مسائل کو ترجیحی دی ہے میری کوشش رہی ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کروایا جائے، محنت کشوں کی عزت نفس کو کسی صورت مجروح نہ ہونے دیا جائے مزدوروں کے حقوق کی پاسداری کی جائے ، میرے ساتھی میرے اوپر اعتماد کرتے ہیں جس کی وجہ سے آئیسکو سرکل جہلم سمیت دیگر سرکلز میں دن رات محنت کرکے واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے لئے کام کیا۔

اس موقع پر عدنان محمود بٹ چیف کوآرڈینٹر سرکل جہلم نے بتایا کہ آج آئیسکو سرکل جہلم کے سبزہ زار میں منعقد ہونے والے کنونشن کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ آئیسکو سرکل جہلم کے محنت کش جہلم سرکل میں آنے والے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کریں گے اور واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سے لاتعلقی اختیار کرنے والے قائدین لیبر یونٹی آف آئیسکو (سی بی اے) میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button