پنڈدادنخانکھیوڑہ

عمران خان کی کال پر ضلع جہلم سے بڑا قافلہ لانگ مارچ میں شامل ہوگا۔ ملک عبید انوار

پنڈدادنخان: قائد تحریک انصاف عمران خان کی کال پر ضلع جہلم سے چوہدری فواد حسین کی قیادت میں بڑا قافلہ لانگ مارچ میں شامل ہوگا، کرپشن بچاو اتحاد نے ملک کو تباہ کر دیا ہے، معیشت بری طرح متاثر ہورہی ہے،20 ہزار تنخواہ دار کو 40ہزار بجلی کا بل بھیج دیا جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے معروف رہنما سٹی صدر کھیوڑہ ملک عبید انوار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے ملک کا دوالیہ نکل چکا ہے، عالمی سازش کے ذریعے برسراقتدار آنے والی نام نہاد حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف ملک سیلاب کی زد میں دوسری جانب وزیراعظم کو سیر سپاٹوں سے فرصت نہیں عوام روز بروز مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، آئے روز بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے، عالمی سطح پر پیٹرول سستا ہو رہا ہے لیکن ہمارے ملک میں مہنگا کر دیا جاتا ہے۔

ملک عبید انوار نے کہا کہ عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے ایک چیز کی قیمت دو روپے کم کی جاتی ہے، کچھ ہی وقت کے بعد اسی چیز کی قیمت میں دس گنا اضافہ کر دیا جاتا ہے، بیس ہزار کمانے والا مزدور چالیس چالیس ہزار بجلی کے بل آجاتا ہے جوکہ مہنگائی کے اس طوفان میں دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی قاصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن بچاو اتحاد اپنی اربوں روپے کرپشن کے کیس ختم کروانے میں مصروف ہیں، انشاءاللہ اس کرپٹ ٹولے کے خلاف سابق وزیر اعظم عمران خان کی کال پر ضلع جہلم سے چوہدری فواد حسین کی قیادت میں لانگ مارج میں بھرپور شرکت کی جائے گی، یہ حکومت چند دن کی مہمان ہے ان کے اصلی چہروں کو تحریک انصاف کی حکومت عوام کے سامنے لائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button