
سوہاوہ کے قریب جی ٹی روڈ پر بس اور ٹرک میں خوفناک ٹکر، 7افراد شدید زخمی، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے قریب جی ٹی روڈ ترکی ٹول پلازہ کے مقام پر مسافروں سے بھری بس نمبری BYU-888 نے تیر رفتاری کے باعث ٹرک کو پیچھے سے ٹکر دے ماری جس سے بس میں سوار 7 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد مسافروں کو ہسپتال منتقل کیا۔