تحصیل پنڈدادنخان میں بجلی کے ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ تھم نہ سکا

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان میں بجلی کے ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ تھم نہ سکا، یونین کونسل گولپور کے سابق چیئرمین ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ کا وفد وفد کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان آفس کے باہر احتجاج کیا، پنڈدادنخان کھیوڑہ کے عوام نے کئی گھنٹے ٹائر جلا کر روڈ بند کر دی، مقامی انتظامیہ سمیت ن لیگ کی قیادت مسلسل عوام سے نظریں چرانے لگی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں مسلسل تیسرے روز سے بجلی کے بلوں پر ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف احتجاج جاری ہیں، گزشتہ روز یونین کونسل گولپور کے سابق چیئر مین ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ کی قیادت میں عوام نے اسسٹنٹ کمشنر آفس کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا جبکہ پنڈدادنخان، کھیوڑہ اور واڑہ بلند خان کے عوام نے احتجاج کرتے ہوئے پنڈدادنخان کھیوڑہ چکوال روڈ بند کردیا، کئی گھنٹے روڈ بند رہنے کے باوجود مقامی انتظامیہ سمیت ن لیگ کی قیادت مکمل طور پر منظر سے غائب ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے غریب کا جینا محال دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہو گیا، امپورٹڈ حکومت کا اپنی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک وزیراعظم شہباز شریف وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل یہ ظالمانہ ٹیکس ختم کرو ائیںتاکہ غریب عوام سکھ کا سانس لے سکے۔
ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ کی قیادت میں عمران شاہ،اور اصغر ایڈووکیٹ نے اپنا تحریری احتجاجی بیان ریکارڈ کرایا جس پر آج اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اور ایکسین واپڈا پنڈدادنخان کے ساتھ مذاکرات تحہ پائیں گے۔