دینہاہم خبریں

ٹریفک حادثہ میں شہید ہو نے والے معروف صحافی ملک بوستان اور شیخ رضا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو نے والے معروف صحافی ملک بوستان اور شیخ رضا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، سینکڑوں سو گواروں کی آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک، تحصیل دینہ کی فضا سو گوار رہی۔

تفصیلات کے مطابق پیر کی شام کو دینہ کے معروف صحافی ملک بو ستان اپنے دیگر صحافیو ں کے ہمراہ گاڑی گلو ری 580نمبری AUX-843 پر دینہ سے سرائے عالمگیر جا رہے تھے کہ گاڑی جی ٹی روڈ پیر شہاب کے مقام پر پہنچی تو اچانک ایک ٹرالر ٹرن لیتے ہو ئے گاڑی کے سامنے آ گیا۔ حادثہ سے دینہ کے معروف صحافی ملک بوستان اور شیخ رضاء کار حادثہ میں شہید ہو گئے جبکہ کار میں سوار جہلم کے صحافی قادر مخلص اور دینہ کے صحافی محمد افضل اور ماجد آفریدی شدید زخمی ہو گئے۔
ٹریفک حادثہ میں شہید ہو نے والے معروف صحافی ملک بوستان اور شیخ رضا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
ٹریفک حادثہ میں شہید ہونے والےشہید ہونے والے دینہ کے 2معروف صحافی ملک بوستان اور شیخ رضا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ شیخ رضا کی نماز جنازہ دن 2بجے محلہ شیخاں والی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی جبکہ ملک بو ستان کی نماز جنازہ ہاکی گراؤنڈ جی ٹی روڈ دینہ میں پو نے تین ادا کی گئی۔

دونوں کی نماز جنازہ میں دینہ، جہلم، سوہاوہ کے صحافیوں، علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی، متعدد چیئرمین یو نین کو نسلز، کو نسلر ز سمیت کاروباری شخصیات کی ہزاروں افراد نے شر کت کی۔ ملک بوستان کی نماز جنازہ خواجہ پیر زکریا نعمانی آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف جبکہ شیخ رضا کی نماز جنازہ پیر سید قدیر حسین شاہ کاظمی آرگنائزر جماعت اہلسنت پاکستان نے پڑھائی۔
ٹریفک حادثہ میں شہید ہو نے والے معروف صحافی ملک بوستان اور شیخ رضا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
بعد ازاں دونوں صحافیوں کو سینکڑوں سو گواروں کی آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button