سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ میں پانی کا بحرن شدت اختیار کر گیا، شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

سوہاوہ میں پانی کا بحرن شدت اختیار کر گیا، کئی ماہ سے واٹر سپلائی خراب، کروڑں روپے کی لاگت سے بننے والی دو واٹرسپلائی سکیمیں میونسپل کمیٹی کے ارباب اختیار کے لیے سونے کی چڑیا بن گئی، مرمت کی مد میں کرپشن ہی کرپشن جبکہ شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔

تبدیلی سرکار کے بعد موجودہ حکومت کے بھی تمام کرتا دھرتا اپنے اپنے حالات تبدیل کرنے میں مصروف ہیں عوام جائے بھاڑ میں، تحصیل انتظامیہ بھی اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، ایم سی سوہاوہ کی نااہلی اور کام چوری کی وجہ سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئی ہیں، کئی ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہو چکا ہے کہ واٹرسپلائی سکیمیں خراب ہیں۔

اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button