جہلماہم خبریں

پاکستان کی عوام بیدار ہو چکی ہے اور عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ چوہدری زاہد اختر

جہلم: رجیم چینج کے بعد عمران خان کے 50 تاریخی عوامی جلسے مکمل ہو گئے ہیں، پاکستان کی عوام نے عمران خان کو اپنی آزادی اور خودداری کا محافظ سمجھا اور دل کھول کر خوش آمدید کیا ہے، پور ی دنیا نے دیکھا کہ عمران خان کے جلسوں میں بچے، بوڑھے، جوان، خواتین سب نے شمو لیت اختیار کی، ہر جلسہ کا میابی ،عوام کے جوش و ولولے کی مثال ہے۔

ان خیا لا ت کا اظہار وائس پریذیڈنٹ نارتھ پنجاب پی ٹی آئی چوہدری زاہد اختر نے صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کاہر جلسہ تاریخی جلسہ تھا ،عمران خان کے جلسوں نے حکومت کی نیندیں حرام کر دیں اور وہ بھی جان چکے ہیں کہ تبدیلی کو روکنا اب مشکل ہی نہیں نا ممکن ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہر کال پہ عوام نے لبیک کہااور کسی رکاوٹ یا طاقت سے گھبرائے نہیں بلکہ ڈٹ کر سینہ تان کر اپنے قائد کے ساتھ کھڑے ہو ئے ہیں اور اپنی محبت و خلوص کا اظہار کیا، عمران خان عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ پاکستان کی عوام بیدار ہو چکی ہے اور عمران خان کے سا تھ کھڑی ہے، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے کہ غلامی اور امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button