
سوہاوہ کے علاقہ سوگیال میں اہل علاقہ کا محکمہ تعلیم کیخلاف انوکھا احتجاج، گرلز اور بوائز ہائی انصاف سکولز میں کلاس نہم کا رزلٹ صفر فیصد آنے پر اہل علاقہ نے سکول کے باہر ڈھوک بجا کر احتجاج کیا اور ڈھول کے اوپر پلے کارڈ پرطنزیہ مبارکباد کے الفاظ درج تھے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کی ناقص کارکردگی کے خلاف اہل علاقہ نے انوکھا احتجاج کیا، نویں جماعت کے نتائج صفر آنے پر سکولوں کے سامنے ڈھول بجایاگیا۔نواحی علاقہ سوگیال کے بوائز اور گرلز ہائی انصاف سکول کا رزلٹ صفر آنے پر احتجاج کیاگیا۔
دونوں سکولوں میں طلباء و طالبات کی تعداد صرف 27 تھی، اتنی کم تعداد ہونے کے باوجود ایک بھی سٹوڈنٹ پاس نہیں ہو سکا۔ اہل علاقہ نے ڈھول بجا کر احتجاج کیا اور ٹیچرکو خراج تحسین پیش کیا، ڈھول کے اوپر پلے کارڈ پر طنزیہ مبارکباد کے الفاظ درج تھے، دونوں سکولوں کا نتیجہ صفر ہونے پر محکمہ تعلیم سے ایکشن لینےکا مطالبہ کیاہے۔
اہل علاقہ نے محکمہ تعلیم کے افسران کو شاندار رزلٹ پر مٹھائی کا تحفہ اور مبارکباد کا پیغام بھی بھیجا۔