دینہ

ضلع جہلم میں گراں فروشوں کے خلاف ایکشن، 102 خلاف ورزیوں پر 7 لاکھ روپے جرمانہ

دینہ: مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ضلع انتظامیہ جہلم کی کارروائیاں جاری، 102 خلاف ورزیوں پر 7 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کی ہدایت پر جہلم اور تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران 2552 سے زائد چھاپے مار کر 102 خلاف ورزیاں پکڑی،جس پر گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو مجموعی طور پر 7 لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد کے جرمانہ عائد کیے گئے جبکہ کوئی ایف آئی آر کا اندراج نہیں کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ اشیاء خورد ونوش کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنانے کے حوالے سے پوری طرح متحرک ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹس اور منڈیوں کے دورے کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button