ہمیں بنیادی شہری و آئینی حقوق سے محروم رکھنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ علامہ ڈاکٹر شبیر حسین

جہلم: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسین میثمی نے کہا کہ قائد ملتِ جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی رہنمائی میں ہمیشہ اتحاد و وحدت اور ملکی سالمیت کی بات کی ہم نے لاشیں اٹھائی ہیں لاشیں گرائی نہیں ہم نے ظلم و بربریت برداشت کی ظلم روانہیں رکھا۔
وہ گزشتہ روز جامعہ حوذہ علمیہ امام حسن مجتبیٰ چک نتھا(سرائے عالمگیر) کے بانی علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی کے فرزند ارجمند کی شادی خانہ آبادی کی مبارکباد کے لئے وفد کے ہمراہ تشریف لانے کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ دہشت گردی کی مخالفت کی اسی بنیاد پر ہم دہشت گردی کا شکار بھی ہوئے ، ہمیں بنیادی شہری و آئینی حقوق سے محروم رکھنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ہم اس طرزِ عمل کو کبھی برداشت نہیں کریں گے اپنے شہری و آئینی حقوق کے تحفظ کے معمول کے لئے آئینی و شرعی راستہ اختیار کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔