جہلم

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس، رواں ہفتے مزید بارشوں کے مدنظر ہنگامی انتظامات کا جائزہ لیا گیا

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار حسین کی زیرصدارت رواں ہفتے مزید بارشوں کے مدنظر ہنگامی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ کے عہدیداران نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ریسکیو 1122، پولیس، محکمہ صحت، سول ڈیفنس،اور دیگر تمام محکمہ جات کو ہائی الرٹ رہنے کی تلقین کی اور بارشوں کے موقع پر تمام وسائل بھر کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 جہلم اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع بھر میں موجود نالوں اور سیوریج لائن پر ایمرجنسی کور فراہم کرے گا۔ اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ان کی صفائی کا کام بھی جاری رکھا جائے تحصیل سطح پر موجودنالوں اور سیوریج لائنوں میں اکٹھے ہونے والے پانی کے بارے میں ہائی الرٹ جاری کریں۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں موجود ڈسپوزل لازمی کھلے ہوں، ریسکیو 1122 کسی بھی ناگہانی صورتحال کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ۔ ریسکیو عوام کا اپنا ادارہ ہے ، ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے ۔ریسکیو کے جوان پورے جوش و جذبہ کے ساتھ ہر وقت آفات سے نبردآزما ہونے کے لیئے بھی تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button