سوہاوہاہم خبریں

نو تعینات ڈی پی او جہلم ڈاکٹر فہد احمد کی سوہاوہ میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

سوہاوہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ڈاکٹر فہد احمد کی تھانہ سوہاوہ میں کھلی کچہری کا انعقاد، کھلی کچہری میں سائلین کی بڑی تعداد میں شرکت کر کے پولیس کے متعلق شکایات ڈی پی او کے سامنے پیش کی، ڈی پی او جہلم نے فوری طور پر مسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ افسران کوہدایات جاری کی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن سوہاوہ میں آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ڈاکٹر فہد احمد نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، کھلی کچہری میں اہل علاقہ کی سیاسی سماجی شخصیات،پولیس ملازمین،میڈیا نمائندگان اور سائلین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تمام سائلین کو اچھے سے سنا اور ان کے ازالے کیلئے بروقت احکامات جاری کئے، ایک سائل نے تھانہ ڈومیلی کے خلاف شکایات درج کراتے ہوئے کہا کہ جب ہم درخواست دیتے ہیں تو یہ پولیس والے نہیں آتے اور جب ہمارے مخالف درخواست دیتے ہیں تو تھانہ ڈومیلی والے ہمارے گھر آجاتے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ڈاکٹر فہد احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کواپنے علاقے میں بیٹھے بٹھائے یہاں اپنی بات پیش کرنے کاموقع مل سکے بجائے اس کے کہ وہ سفر کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کی طرف آئیں اس لیے میں آج یہاں آیا ہوں اور یہ سلسلہ انشاء اللہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ جہلم کے تمام تھانہ جات میں اور تمام تحصیلوں میں او ہم نے نہ صرف جن لوگوں کی درخواستیں تھیں ان سے ملاقات کی ہے بلکہ جن لوگوں کے مقدمات درج ہیں تھانے میں زیر تفتیش ہیں ان سے بھی ہم نے ملاقات کی ہے اور اگر ان کے کوئی اختلافات ہیں تفتیشی سے اور اس کے بارے میں ان سے بیان کیا گیا ہے تا کہ اگر کوئی ایسی چیز ہے تو ہم فوری طور پر ان کی داد رسی کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button