دینہ

مفاد پرست سیاسی ٹولوں نے دونوں ہاتھوں سے وطن عزیز کو لوٹا، آج معیشت ڈوب رہی ہے۔ سردار خالد کھٹانہ

دینہ: حکمران کرسی کرسی کا کھیل کھیل رہے ہیں، بے چاری عوام مہنگائی بیروزگاری غربت کی وجہ سے پریشان حال دکھائی دیتے ہیں، مفاد پرست سیاسی ٹولوں نے دونوں ہاتھوں سے وطن عزیز کو لوٹا جس کی وجہ سے آج معیشت ڈوب رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان جناح لیبر پارٹی کے چیرمین سردار خالد کھٹانہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات پہلے ہی سیاسی اور معاشی طور پر گھمبیر تھے جو کسر رہ گئی تھی وہ سیلاب کی صورت میں نازل ہو گئی، ہمیں ایک قوم کی حیثیت سے سیلاب متاثرین کی امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں تقریباً تمام سیاسی جماعتیں حکمرانی کا تاج سجائے صرف اپنی کرسی کے ساتھ چپک کر بیٹھنے کے منصوبے بنا رہے ہیں جس کی وجہ سے ملکی حالات دن بدن مشکلات پیدا کر رہے ہیں،غربت،منی لانڈرنگ،رشوت،چور بازاری سمیت مہنگائی کے بارے میں کوئی جامع منصوبہ تیار نہیں کیا گیا صرف معاشرے کو تباہ برباد کرنے کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی کوئی پرواہ نہیں کی جارہی قوم کی بدقسمتی ہے کہ حکمران مفاد پرست مل رہے ہیں آج تک کوئی سیاسی پارٹی عوام کی بہتری کے لئے اقدامات نہیں کر سکی جس کی وجہ سے ملک سمیت عوام خوشحال ہو سکیں،اگر اج ڈیم بنے ہوتے تو یہی سیلاب کی صورت پیدا کرنے والا پانی ذخیرہ کر کے فاہدہ حاصل کیا جا سکتا تھا مگر افسوس حکمرانوں نے کوئی بہتری کی پالیسی نہ بنائی،مفاد پرست عناصر ہوش کے ناخن لیں یہ دنیا عارضی ہیں آخرت کی فکر کر لیں۔

انہوں نے کہا کہ آج عوام بجلی کے بلوں کی وجہ سے بھی سخت ازیت کا شکار نظر آرہے ہیں، انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب اللہ کی پکڑ ان کو ہوگی جو عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، افواج پاکستان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں عوام اور اداروں کو آمنا سامنا کروا نے کی گھناونی سازش بھی کی گی مگر پاکستانی عوام اب شعور رکھتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button