جہلم

میونسپل کارپوریشن جہلم کا نیا کارنامہ منظر عام پر آگیا، سرکاری خزانے کو لاکھوں کروڑوں کا ٹیکہ

جہلم: میونسپل کارپوریشن جہلم کا نیا کارنامہ منظر عام پر آگیا، سرکاری خزانے کو لاکھوں کروڑوں کا ٹیکہ، محمدی چوک تا کمیلا، محمدی چوک تا قبرستان چوک نصب ہونے والی سٹریٹ لائٹس 3 ماہ بعد ہی ناکارہ ہوگئیں، شہریوں کو روشنیاں فراہم کرنے میں سڑیٹ لائٹس قاصر ، میونسپل کارپوریشن نے سفید ہاتھی کا روپ دھار لیا، قومی خزانے کو سالانہ لاکھوں کروڑوں کی پھکی۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ نے محض چند ماہ قبل ضلع کچہری تا منڈی موڑ، وائے کراس تا بلال ٹاؤن، پوسٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ روڈ، محمدی چوک تا کمیلا روڈ پر نئی اور پرانی سڑیٹ لائٹس کی تنصیب اور مرمت کی جو چند روز بعد ہی دوبارہ ناکارہ ہو چکی ہیں، سڑکوں پر نصب ہونے والی سٹریٹ لائٹس کے لاکھوں کروڑوں روپے قومی خزانے سے نکلوائے گئے۔

ناقص و غیر معیاری سٹریٹ لائٹس جو کہ محض 3 ماہ قبل نصب اور مرمت کی گئی تھیں، ناکارہ ہونے کے باعث چند روز کے اندر اندر ہی اپنی افادیت کھو چکی ہیں جس کی وجہ سے قبرستان چوک تا کمیلا روڈ پر ایک بار پھر گھپ اندھیرے منظر کشی کرنے لگا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے ذمہ داران نے شہریوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے جون 2021 ء میں سڑکوں پر سٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا فیصلہ کیا اس طرح محض چند ماہ قبل نئی نصب ہونے والی سٹریٹ لائٹس چند روز بعد ہی اپنی افادیت کھو بیٹھی ہیں جس کیوجہ سے محمدی چوک تا کمیلا روڈ پر نصب ہونے والی سٹریٹ لائٹس مکمل ناکارہ ہونے کیوجہ سے بند پڑی ہیں۔

علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ لاکھوں روپے مالیت سے نصب ہونے والی سٹریٹ لائٹس کو دوبارہ بحال کروایا جائے تاکہ شہری میونسپل کاروپوریشن کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button