
دینہ: مہر محمد فیاض نے کہا کہ عمران خان نے ساڑھے تین سالہ دور میں ملک کو تباہ و برباد کیا، ملک کے ہر شعبے کو کو پیچھے دھکیل دیا اور آج ملک کے ساتھ کھلواڑ کھیل رہا ہے، مسلم لیگ (ن) کے ورکر کنونشن میں عوام کو حقیقت بتائی جائے گی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی بھاگ دوڑ نہ سنبھالتا تو ہمارا ووٹ بینک بچ جاتا مگر ملک ڈیفالٹ کر جاتا، مسلم لیگ نے ملک کو بچایا، میں ان لوگوں کی استقامت کی داد دیتا ہوں جس طرح آپ میاں نواز شریف اور ان کی پارٹی اور ان کے بیانیے کے ساتھ کھڑے رہے۔
انہوں نے کہا کہ کہا کہ مسلم لیگ (ن) جہلم میں ہونے والے ورکر کنونشن میں بھر پور طریقے سے شرکت کریں گے اور اپنے قائد ین کا والہانہ استقبال کریں گے، آپ لوگوں نے ثابت کیا کہ ہم نہ کسی دھونس دھاندلی اور نہ کسی دباؤ سے بدلنے والے ہیں ساڑھے تین سالوں میں جس طرح حالات کا مقابلہ کیا چاہے مہنگائی ہو یا ترقیاتی کاموں کا نہ ہونا۔
مہر فیاض نے کہا کہ سیاح تاریخ ختم ہو چکی ہے، پاکستان دوبارہ ترقی کی جانب گامزن ہے ، آج کے بعد آپ کو ہمیشہ خوش خبریاں ملیں گی جس طرح میاں نواز شریف کی حکومت کو ختم کیا گیا وہ ایک بہت بڑی سازش تھی ایک رنگ باز آیا اور ملک کو تباہ کر کے چلا گیا کہاں گئے پچاس لاکھ مکان اور ایک کروڑ نوکریاں؟، منگل کو جہلم میں ہونے والے ورکر کنونشن میں عوام کو حقیقت بتائی جائے گی۔
تقریب میں سابق چیئر مین بلدیہ دینہ میاں عاشق، سابق چیئرمین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الٰہی، چوہدری سلطان محمود، سابق نائب ناظم ملک وقار، حافظ وسیم انور، میاں سہیب الحسن، چوہدری تنویر چھگو، عمران بٹ، چوہدری تصدق، راجہ مختار، ناصر بھٹو، چوہدری آزاد، راجہ ساجد نواز، راجہ حسن سمیت مسلم لیگ (ن) کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔