جہلم

جہلم میں ساڑھے 13 لاکھ درخت لگانے کا ٹارکٹ، موسم بہار شجرکاری مہم 22 فروری شروع ہو گی

جہلم: ضلع جہلم میں موسم بہار شجرکاری مہم 22 فروری سے شروع ہو کر 22 اپریل تک جاری رہے گی۔

اس سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کاشف محمود ڈوگر، تمام تحصلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شجرکاری مہم کے دوران کل 13 لاکھ 69 ہزار 912 درخت لگانے کا ٹارگٹ ہے، ضلع جہلم کی تمام تحصیلوں میں محکمہ جنگلات نے پانچ سو ایکڑ نجی زمین پر شجرکاری مکمل کرلی ہے۔

سدھیر احمد نے بتایا کہ شجرکاری مہم میں سرکاری سکولز کے طلباء و طالبات اور مقامی افراد حصہ لیں گے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے ہدایت کی کہ ضلع کونسل مونسپل کونسلز اور ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کو بھی اس مہم میں شامل کیا جائے اس طرح کے ایونٹس اس بات کا ثبوت ہیں کہ تمام سرکاری ادارے اور جہلم کے شہری مل کر وزیراعظم پاکستان عمران خان کے سرسبزو شاداب پاکستان کے ویژن کو پورا کرنے کیلیے اپنی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button