دینہاہم خبریں

ضلع جہلم میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج، سڑکیں بند کر دیں

دینہ: ضلع جہلم میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، کارکنوں نے ٹائروں کو آگ لگا کر جی ٹی روڈ سمیت متعدد سڑکیں بند کر دی اور الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی کی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے عمران خان کو نااہل قرار دینے پر الیکشن کمیشن کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی جس کے بعد جہلم، دینہ، سوہاوہ اور پنڈدادنخان میں کارکنان باہر نکل آئے اور انہوں نے سڑکیں بند کر دیں۔ جہلم میں جادہ کے مقام پر پی ٹی آئی کارکنان نے جی ٹی روڈ بند کر دی اور الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی کی۔

دینہ میں ایم پی اے راجہ یاور کمال اور چو ہدری فوق شیر باز کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکنوں کی کثیر تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، ٹائروں کو آگ لگا کر جی ٹی روڈ کو بند کر دیا جس سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں ، کارکنوں نے الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔

ادھر سوہاوہ میں ایم پی راجہ یاور کمال نے جی ٹی روڈ پر کارکنوں کے ہمراہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا، کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ بلاک کر دی۔

تحصیل پنڈدادنخان میں کارکنوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی الیکشن کمیشن سے نااہلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بند کر دیں۔ احتجاجی مظاہرین نے عمران خان کے حق میں شیدید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملک میں عام انتخابات کرائے جائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button