جہلم
ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کا سول ہسپتال میں قائم پناہ گاہ کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر حیات اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے انچارج کو ہدایت کی کہ پناہ گاہ میں آنے والے ہر فرد کا خاص خیال رکھا جائے، انہوں نے کہا کہ پناہ گاہ میں مسافروں اور مستحق افراد کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پناہ گاہ میں مسافروں، مستحق اور بے گھر افراد کو صبح کا ناشتے اور رات کے کھانے کے ساتھ ساتھ رہائش کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔