سوہاوہ

ایم او آئی میونسپل کمیٹی کھاریاں مجتبیٰ احمد کا اولڈ ایج ہوم سوہاوہ کا دورہ، تحائف تقسیم کئے

سوہاوہ: فلاحی ادارے پینی اپیل کے ادارے اولڈ ایج ہوم میں ایم او ائی کھاریاں مجتبیٰ احمد نے دورہ کیا، مجتبیٰ احمد کے ساتھ سوہاوہ کے افراد بھی موجود تھے مجتبیٰ احمد اولڈ ایج ہوم میں موجود بزرگوں کو تحائف پیش کیے اور ان کی داد رسی کی۔

اس موقع پر پینی اپیل کی انتظامیہ محمد اسرار اور راجہ جواد کو خراجِ تحسین پیش کیا کہ وہ اتنے اچھے طریقے سے اس ادارے کو چلا رہے ہیں، یہ بزرگ اپنوں کی بے حسی کا شکار ہیں اور ہمیں ان کو وہ محبت دینی چاہیے اور جو ان کو ان کے خاندان نہیں دے سکے۔

اولڈ ایج ہوم میں موجود بزرگوں نے اور پینی اپیل کی انتظامیہ نے مجتبیٰ احمد اور ملک حمید اللہ اعوان اور شیخ علی رضا کا شکریہ ادا کیا اور معروف شاعر جواد اقبال جواد نے اپنی لکھی ہوئی کتاب دل مرا خانہ بدوش گفٹ کی جس کو خوب سراہا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button