جہلم

جہلم پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، 4 منشیات فروش ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، 4 منشیات فروش ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم شاہد کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 121گرام ہیروئن برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم اعجاز کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 1320گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمہ ردہ یاسمین کو گرفتار کر لیا، ملزمہ کے قبضہ سے 1440گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمہ گلگونہ شفیع کو گرفتار کر لیا، ملزمہ کے قبضہ سے 1280گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ معاشرے سے منشیات جیسے ناسور کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،منشیات فروش کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button