ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم دوسرے اسپتالوں کے لیے رول ماڈل بن گیا

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم دوسرے اسپتالوں کے لیے رول ماڈل بن گیا ۔خیبر پختونخواہ کے مختلف اسپتالوں کے ایم ایس اور سینئر ڈاکٹروں کے وفد کا سول اسپتال کی تمام وارڈز، بلاک، آپریشن تھیٹر، ڈسپنسری سمیت تمام شعبوں کو چیک کر کے تسلی بخش قرار دیا ۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے سول اسپتال بہترین خدمات پرفامنس کے لحاظ سے پنجاب کے بہترین اسپتالوں میں شمار تو ہوتا ہے لیکن اسکے ساتھ ساتھ اب خیبر پختونخواہ حکومت نے اپنے اسپتالوں کو بہتر بنانے اور اچھے آئیڈیا اپنانے کے لیے سول اسپتال جہلم میں اپنے مختلف اسپتالوں کے ایم ایس اور سینئر ڈاکٹروں کے وفد کو بھیجا تاکہ وہاں سے انکی مینجمنٹ دیکھی جائے کہ کس طرح مریضوں کو طبعی معائنے سمیت ہرقسم کی سہولیات فراہم کرتےہیں۔
خیبرپختونخواہ سے آنے والوں میں ایم ایس ڈاکٹر شمائلہ ملک مولوی امیر شاہ اسپتال پشاور، ڈاکٹر جہانزیب ایم، ایس ڈی ایچ کیو چارسدہ، ڈاکٹر محسن ایم ایس ڈی ایچ کیو ہری پور، ڈاکٹر امیر ایم ایس ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد، ڈاکٹر فاروق الدین ایم ایس ڈی ایچ کیو کرک، محمد زبیر کی سربراہی میں (رکن ٹیکنیکل کمیٹی ٹو منسٹر ہیلتھ)موجود تھے۔
تمام ڈاکٹرز کے وفود نے اسپتال کی ریویمپنگ آوٹ ڈور سورس کمپنیاں سمیت پورے اسپتال کا دورہ کر کے ایم ایس شعیب کیانی اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور انکی رات کوشیشوں کو سراہا۔