سوہاوہ

زمینوں کو آباد کرنے کے لیے شجرکاری، شجر پروری انتہائی ضروری ہے، ڈاکٹر محمد امجد

سوہاوہ: عالمی یومِ جنگلات کے موقع پر جنگلات کے تحفظ بارے عوامی سطح پر آگاہی و شعور پیدا کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد القادر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی سوہاوہ میں کیا گیا۔

ڈائریکٹر آپریشنز القادر یونیورسٹی ڈاکٹر محمد امجد، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ قدسیہ ناز، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل سمیت القادر یونیورسٹی کے پروفیسرز اور اسٹاف نے پودے لگائے۔

اس موقع پر القادر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر آپریشنز نے کہا کہ جنگلات ہمارا قومی اثاثہ ہیں، اس خطہ کو سرسبز و شاداب کرنے کا بڑا ذریعہ ہیں۔ جنگلات انسانی و ملکی ترقی اور ماحول پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگلات لگانے کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی زمینوں کو بھی آباد کرنے کی ضرورت ہے، زمینوں کو آباد کرنے کے لیے شجرکاری، شجر پروری انتہائی ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button