جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں چوری کی متعدد وارداتیں؛ شہری رکشہ، موٹرسائیکلوں، قیمتی سامان اور نقدی سے محروم

جہلم: ضلع جہلم میں چوری کی متعدد وارداتیں؛ شہری رکشہ، موٹرسائیکلوں، قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق سید رضوان شاہ نے تھانہ سوہاوہ پو لیس کو بتا یا کہ میں نے اپنا رکشہ یونائٹیڈ PSO پمپ پیر پھلائی پر کھڑا کیا جہاں سے چوری ہوگیا ہے ۔

محمد یوسف نے میں نے اپناموٹرسائیکل اپلائیڈ فار اپنے گھر کے باہر کھڑا کیا جو چوری ہو گیا ،تھانہ سول لائن پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

عبدالرحمن سکنہ محلہ عید گاہ سوہاوہ ضلع جہلم نے پو لیس کو بتا یا کہ میں نے اپنا موٹرسائیکل اپنی دوکان کے باہر کھڑا کیا چوری کرکے لے گئے ہیں۔تھا نہ سوہاوہ پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

ہیڈ ٹیچر گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول ورنالی تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم نے تھا نہ جلالپور شریف پو لیس کو بتا یا کہ کوئی نامعلوم چور گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول ورنالی سے موٹربجلی ، بلب، پنکھے، جھولا چوری کرکے لے گیاہے۔

بدرالزمان خالد سکنہ مکان نمبر B-II-468 مشین محلہ نمبر 2جہلم نے تھا نہ سٹی پو لیس کو شہری نے بتایاکہ 2نامعلوم خواتین میرے پاس آئیں اور مجھے نیم بہوش کرکے میری جیب سے رقم مبلغ ڈیڑھ لاکھ روپے نکال کر لے گئیں ۔ تھا نہ سٹی پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button