مفت آٹا، سمارٹ کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر غریب افراد آٹا حاصل کرنے سے محروم

جہلم: ضلع بھر میں فری آٹے کی تقسیم کے پوائنٹس پر سمارٹ کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر غریب افراد و خواتین آٹا حاصل کرنے سے محروم رہ گئے، غریب افراد نے حکومت پنجاب سے سمارٹ کارڈ کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
زیادہ تر غریب لوگوں کے پاس سادہ نادرا کے قومی شناختی کارڈ ہیں، کمپری ہنسیو سکول، رمضان بازار، مشین محلہ، میجر اکرم شہید اسٹیڈیم، بلال ٹاؤن میں مستحق افراد کو مفت آٹا تقسیم کرنے کے پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں سے غریب خاندانوں کو ایک ماہ میں آٹے کے 3 تھیلے دیے جائیں گئے فری آٹا اس کو دیا جائے گا جن کا ڈیٹا بے نظیر انکم سپورٹ کے ساتھ منسلک ہوگا۔
اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ نادرا کا لنک ڈاؤن ہونے کیوجہ سے پچھلے کئی گھنٹوں سے انتظار کر رہے ہیں۔ متاثرین نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پیش آنے والی مشکلات کے خاتمے کے اقدامات اٹھائے جائیں تا کہ غریب دیہاڑی دار افراد مشکلات سے بچ سکیں۔