جہلم

ہمارے دل پاک فوج کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ چوہدری تسنیم ناصر گجر، چوہدری اورنگزیب گجر

جہلم: ہمارے دل پاک فوج کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، شرپسندوں کی طرف سے ملک کو نقصان پہنچانے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی ضلع جہلم کے صدر چوہدری تسنیم ناصرگجر، نارتھ جرمنی پی پی پی کے جنرل سیکرٹری چوہدری اورنگزیب گجر اور رومان اختر (رومی) نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ کام جو ملک دشمن کرتے ہوئے ایک لاکھ بار سوچتا تھا ،ان لوگوں وہ کام کردکھا یا ہے اور ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

پی پی پی رہنماؤں کا کہناتھاکہ پاک فوج کی وجہ سے ہم ملک میں گہری اور میٹھی نیند سوتے ہیں اور ہمارے پاک فوج کے جوان بارڈر زپر ڈیوٹی کررہے ہوتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر اپنے سینے پر ملک کی خاطر دشمن کی گولی بھی کھاتے ہیں اور خوشی سے شہاد ت حاصل کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button